Top Mobile Ad
×

+923099878757 Customer Support

RICE-- CHAWAL--MOONGI production and protection technology

RICE-- CHAWAL--MOONGI  production and protection technology
RICE-- CHAWAL--MOONGI  production and protection technology

✒چاول 🌾🌾کی پنیری کے پانچ نکات  

📌 پنیری کاشت ہمیشہ نئ جگہ پر کریں 

📌5-6کلو بیج کو 15-20 گرام تھاہیوفینیٹ میتھایل لگا کر 24 گھنٹے پانی اور 48 گھنٹے وتر میں رکھنے کے بعد 5مرلے میں ہمراہ 1کلو ہیومیک ایسڈ چھٹہ  کیجیے 

📌10 دن بعد   آدھا کلو زنک 27٪ والا اور جڑی بوٹی مار سپرے سے پہلے جیبرالک ایسڈ کی سپرے 

📌20 دن پر 1 کلو سلفر 

📌25-27 دن پر کھیت میں منتقلی

یوریا کھاد اماینو ایسڈ فاسفورس حسب ضرورت 

یاد رہے کہ

فی ایکڑ 160000 پودے پورے کروانے ہیں 

اگے 🫵مرضی

 

🌾🌾🌾🌾🌾 کی کھادیں 

زمین کی تیاری /کدو میں چھٹہ 

1ڈی اے پی +10کلو سلفر دانے دار 

یا

2نایٹروفاس+10 کلو سلفر دانے دار 

یا

2سنگل سپر فاسفیٹ+1 نایٹروفاس +5کلو سلفر دانے دار فی ایکڑ چھٹہ 

10-15 دن کی عمر پر  

1کلو نیلا تھوتھا + 3-5-7کلو زنک دانے دار+15-25 کلو یوریا فی ایکڑ چھٹہ

25-30 دن کی عمر پر 

4کلو ہیومیک ایسڈ+15-25کلو یوریا +5کلو  فاسفیٹ پاؤڈر  فی ایکڑ فلڈ

50-55 دن کی عمر پر  

پوٹاش 5کلو +فاسفیٹ 5کلو +35-50 کلو گوارا فی ایکڑ فلڈ

65-70 دن کی عمر پر  /

منجر /دانہ بنتے وقت 

500 ملی لیٹر بوران+ 330 گرام سلفر +

1-1کلو پوٹاش اور یوریا فی ایکڑ سپرے 

لیجیے صاحب آپکے چاول کی اچھی کھادیں وٹس ایپ پر تو  مکمل ہو چکی ہیں البتہ کھیت میں چھٹہ یا فلڈ آپ نے خود ہی کروانی ہو گی لہذا ابھی کسان گھر ویب سائٹ پر آرڈر پلیس کریں اور گھر پر منگوائیں یا پھر بٹوا اٹھائیں اور سیدھے مارکیٹ جاہیں اپنی مطلوبہ کھادیں نقد خریدیں کیونکہ ادھار والی کھاد اور دوائ دو نمبر ہوتی ہے لیکن یاد آیا کہ 

رکھاں تھلے مچ نہیں چنگا 

ڈھیر فسادی سچ نہیں چنگا 

اپنے بٹوے  اور زمینی ساخت کے مطابق ردو بدل کرنے میں کوئ حرج نہیں

اگے 🫵 مرضی

فصل فصل

مصروف عمل

کسان گھر

✒ محترم کسان دوستو

جیسے جیسے رات کا درجہ حرارت کم ہو رہا  ہے اور شبنم پڑنا شروع ہوئ ہے

دھان کی پتہ لپیٹ سنڈی کا حملہ بڑھ رہا ہے جو کہ پیداوار میں 15-20من فی ایکڑ تک کی کمی کر سکتی ہے موجودہ مارکیٹ ریٹ 4800کے حساب سے تقریباً 70-75000کا نقصان ہو سکتا ہے 

پتہ لپیٹ سنڈی کے لیے چند مستند ادویات فی ایکڑ مقدار کے ساتھ درج ذیل ہیں

لیمبڈا ساہیلوتھرین 350ملی لیٹر 

ایبامیکٹن 250ملی لیٹر 

لیفینوران 250ملی لیٹر 

بایفینتھرین 250ملی لیٹر 

ایمامیکٹن 250ملی لیٹر 

فیپرونل 300ملی لیٹر 

سایپرمیتھرین 300ملی لیٹر 

یاد رہے کہ ایک وقت میں صرف ایک دوائ ہی استعمال کیجیے گا

البتہ زیادہ حملہ کی صورت میں 4-5دن بعد دوبارہ سپرے کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے البتہ زیر تبدیل کر لیجیے گا 

اس تحریر میں زہر کا نام لکھا گیا ہے لہذا  

بوتل کے رنگ

 قد کاٹھ گولائی چوڑائی اونچائی ڈھکن کے رنگ اور ڈھکن کی چوڑیوں کی تعداد پر غور  نہ کیجیے گا 

بلکہ اگر وقت ہو تو اقوام متحدہ کی  اصلاحات

کشمیر کی آزادی 

جی 20 کی حالیہ کانفرنس

اور پڑوسی ممالک میں ڈالر کے موجودہ ریٹ کے عالمی مارکیٹ پر پڑنے والے اثرات پر بات ضرور کیجیے گا 

کیونکہ ملکی حالات پر بات کرنا تو سیاسی معاملات میں مداخلت تصور کی جاے گا 

اگے توھاڈی مرضی

فصل فصل

مصروف عمل

کسان گھر