Top Mobile Ad
×

+923099878757 Customer Support

WHEAT- GANDUM گندم ۔کنک production and protection technology

WHEAT-  GANDUM گندم ۔کنک  production and protection technology
WHEAT-  GANDUM گندم ۔کنک  production and protection technology

گندم کے چند فولیر سپرے فی ایکڑ مقدار 

 

آپ اپنے بجٹ کے مطابق انتخاب کر لیجیے گا

 

یوریا 2کلو +330 گرام سلفر +1کلو  نایٹروپوٹاش یا ایس او پی 

 

چیلیٹڈڈ زنک 250 گرام + نایٹروپوٹاش 1کلو +400 ملی لیٹر بوران 

 

این پی کے 2 کلو +400ملی لیٹر بوران

 

 این پی کے 2 کلو +400 ملی لیٹر بوران+500ملی لیٹر ٹیکامین 

 

 این پی کے 2 کلو +400 ملی لیٹر بوران+500ملی لیٹر اماینو ایسڈ

 

 سپیڈ فال کے 500 گرام + 1لیٹر ٹیکامین 

 

 فروٹس 1لیٹر  + 400 ملی لیٹر بوران

 

ایم کے پی 500 گرام + نایٹروپوٹاش 1کلو 

 

سپیڈ فال کے 500 گرام + بوران 400 ملی لیٹر 

 

 فروٹس 1لیٹر  + 400 ملی لیٹر بوران +400 ملی لیٹر ٹیکامین 

حرف آخر نہیں آپ اپنے تجربات اور مشاہدات کے مطابق اوپر نیچے کر لیا کریں ہم راضی ہیںکسان گھر

 

 

*گندم کی جڑی بوٹی مار ادویات کے استعمال کےلئے راہنما اصول۔

 

 سپرے مشین کا پریشر اچھا ہو۔

 

 جس مقصد کے لیئے سپرے کر رہے ہوں نوزل اس کے مطابق ہو۔

 

،گندم کے ویڈیسائیڈ سپرے کرنے کے لۓ مخصوص ٹی جیٹ نوزل(کٹ والا فوارہ) استعمال کریں۔

 

گندم کے ویڈی سائیڈ سپرے کرتے ہوئے ٹی جیٹ نوزل گھٹنے کی اونچائی کے برابر  ہو

 

۔سپرے سے پہلے ٹینکی کو اچھی طرح دھو لیں اور اطمینان کر لیں کہ ٹینکی میں کسی دوائی کی باقیات نہ ہو۔

 

سپرے سے پہلے فی ایکڑ پانی کا انداذہ کرنے کے لئے کیلیبریشن کر لیں۔

 

پانی کی مقدار 100سے 120 لیٹر رکھیں۔

 چوڑے پتے والی جڑی بوٹیوں کے لۓ سپرے پہلے پانی کے بعد کریں اور نوکیلے پتے والی جڑی بوٹیاں جب زمین سے نکل آئیں تب سپرے کریں۔

 

سپرے درمیانے وتر میں کی جائے 

کبھی بھی سپرے تر وتر حالت میں نہ کریں ورنہ سٹریس کے چانس زیادہ ہوں گے۔

 

سپرے کے بعد بارہ چودہ دن تک پانی نہ لگائیں۔

 

سپرے سے پہلے موسمی پشین گوئی ضروردیکھیں سپرے کے بعد بارش آنے سے نہ صرف رزلٹ کمزور ہوگا بلکہ فصل بھی سٹریس میں آ جائے گی۔

 

سپرے کسی ماہر سے مشاورت کر کے سلیکٹ کریں۔

 دوہرا  یا ڈبل سپرے ہر گز نہ کریں۔

 

ریتلی اور کلراٹھی زمینوں پر زہر کی مقدار %25 کم رکھیں۔

 

سپرے کے لیئے سپرے مین کو باقائدہ ٹرینگ دیں

 

 جڑی بوٹی مار سپرے کے بعد دس بارہ دن تک کسی قسم کا NPK یا امائینو ایسڈ کا سپرے نہیں کرنا چاہیے۔

 

پاؤڈر والی دواؤں کو  ڈائریکٹ ٹینکی میں  نہ ڈالیں ۔پہلے ٹینکی سے باہر محلول تیار کریں بعد میں ٹینکی میں ڈالیں۔

 

گاڑھی اور پوڈر والی ادویات علیحدہ علیحدہ با لٹی میں گھول لیں. پہلے آدھی ٹینکی پانی سےبھر لیں. پھر ادویات باری باری ڈالیں.

 

اگر ایک ہی بالٹی میں ادویات پہلے مکس کریں تو محلول گرم ہو کر اپنی افادیت کھو دیتا ہے. فصل پر سٹریس آسکتا ہے.

 

 سپرے کے لئے صاف پانی استعمال کریں۔

 

سردیوں میں کھڑا ٹھنڈا پانی استعمال نہ کریں.

 

سردیوں میں دوپہر اور گرمیوں میں عصر کےوقت سپرے کریں.

 

سپرے شبنم ختم ہونے کے بعد دھوپ میں کریں۔

 

فوار فصل پر ڈائریکٹ نہ ماریں. ڈیڑھ دو فٹ اونچی رکھیں.

ماسک پہنیں پھیپھڑے ہوا ہی کھینچتے ہیں.

 

 10 تا 15 من پیداوار بڑھنے کا انحصار اچھی اور وقت پر سپرے کرنے کی بدولت ہے.

 

.سپرے کرنے کے بعد مشین اور خود کو اچھی طرح دھوئیں.

 

فصل فصل

مصروف عمل

 

کسان گھر

 

پیلی گندم 

پیلی گندم

 

آج کل اکثر زمیندار ایک ہی سوال اکثر پوچھ رہے ہیں گندم کے پتے پیلے کیوں ہو رہے ہیں یا گندم پیلی کیوں ہو رہی ہے تو محترم احباب اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں 

 

 

جڑوں کی سنڈی کی وجہ سے بھی فصل پیلی ہوئی نظر آتی ہے جس کو روٹ بوررز یا گلابی سنڈی کہا جاتا ہے

یا

خوراکی اجزاء کبیرہ و ثانوی کی کمی بیشی کی وجہ سے بھی گندم کے پتے پیلے ہو سکتے ہیں

 

یا

پانی کی زیادتی یعنی اوور ایریگیشن واٹر سٹریس وغیرہ 

 

یا

پانی کی کمی پانی ضرورت سے زیادہ دیر سے پانی لگانا

 

یا

موسمی سٹریس کی وجہ سے بھی پتے پیلے ہو سکتے ہیں جب آپ یہ دیکھیں آپ کے علاقے میں اکثر زمینداروں کی فصل کے پتے پیلے ہو رہے ہیں تو یہ موسمی سٹریس کی وجوہات ہو سکتی ہیں

 

یا

فنگس ایک قسم Septoria blotch  کی طرح ایک پھپھوندی کی بیماری کی وجہ سے بھی پتے پیلے ہوئے نظر آتے ہیں ٹکڑیوں کی شکل میں

 

یا

مسلسل ابر آلود موسم رہنے سورج نہ نکلنے کی وجہ سے بھی پتے پیلے ہوئے نظر آسکتے ہیں

یا

ٹیوب کے پانی کی خرابی کی وجہ سے بھی پتے پیلے ہو سکتے ہیں

 

یا

ویڈے سائیڈز 

سلفونائل گروپ سے تعلق رکھنے والی جڑی بوٹیوں کی سپرے گیلے وتر بہت زیادہ تر وتر پر کرنے کی وجہ سے بھی پتوں پر سٹریس آ جاتا ہے اور پتے پیلے ہو جاتے ہیں یا پھر بار بار سپرے کی اوور لیپنگ کی وجہ سے بھی پتے پیلے ہو جاتے ہیں

یا

فصل میں زمین کی خشک حالت میں شبنم میں یوریا کا چھٹہ کرنے سے بھی پتے پیلے ہو سکتے ہیں

یا

کلر شور زادہ رقبوں میں بھی گندم اکثر پیلی ہو جاتی ہے

یا

ریتلے رقبوں میں بھی فیرس سلفیٹ کی کمی کی وجہ سے اکثر جگہوں پر گندم پیلی ہو جاتی ہے

 

یا

کس بھی جڑی بوٹی مار سپرے جس کے نام میں سلفیوران آتا ہو کوشش کیا کریں سپرے کے بعد جو پانی لگایا جائے اس میں یوریا کھاد کا استعمال پانی لگانے کے بعد گھپ یا کھڑے پانی میں چھٹا کیا جائے کیونکہ ایسی ویڈے سائیڈز کے سپرے کے فورا بعد پانی لگانے سے پہلے یوریا کھاد کا استعمال بھی فصل کو پیلا کر سکتا ہے

 

مندرجہ بالا وجوہات کی وجہ سے گندم پیلی ہو سکتی مگر ان میں سے اکثر وجوہات سے پیلی ہوئی فصل کچھ دنوں میں  ہی بھتر ہو جاتی ہے

 

فصل فصل

مصروف عمل

کسان گھر