ماہرین کے مطابق صحتمند زمین میں نامیاتی مادے کے مقدار 5فیصد ہونی چاہیئے جبکہ ہماری زمینوں میں اسکی مقدار اعشاریہ 4فیصد ہے
جس کی وجہ سے ھم بہت کم پیداوار حاصلِ کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے کھادوں پر اخراجات بھی زیادہ کر رہے ہیں ان اخراجات کو کم کرنے اور اپنی زمینوں کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے جنتر کی کاشت ناگزیر ھے کیونکہ اسکی فصل کو ہم سبز کھاد کے طور پر استعمال کرکے اپنی زمینوں میں نامیاتی مادہ کی کمی کو دور کر سکتے ہیں۔
(چاول کی فصل پر بیماریاں کم؛ کھادیں کم؛ نامیاتی مادہ کی کمی دور. اور پیداوار زیادہ. )
وقت کاشت
15مارچ سے لے کر 15مئی
بیج مقدار فی ایکڑ
5 سے 12 کلو
طریقہ کاشت
ہموار شدہ زمین میں 1 یا 2 بار ہل چلا کر زمین کو پانی لگانیں اور مناسب پانی کھڑا ہونے پر شام کے وقت گپ چھٹ کر دیں 3 دن بعد جیسے ھی بیج کا اگاؤ شروع ھو تو اس وقت دوسرا پانی ہلکی مقدار میں لگا دیں
باقی پانی فصل کی ضرورت کو اور زمین کی نمی کو دیکھتے ہوئے لگائیں کسی بھی سٹیج پر فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں اور جب فصل کا قد اڈھائی فٹ سے تین فٹ تک ھو جائے تو جنتر کی فصل کو بذریعہ روٹاویٹر زمین میں دبا دیں
اس طریقہ کار سے آپ کی زمین کی ساخت بھی بہتر ھوگی اور کھادوں کے استعمال میں بھی کمی کر کے اپنی پیداوار میں اضافہ ہوگا.
تنا سخت ہونے سے پہلے روٹا ویٹ کر دیا جائے یعنی تین یا چار فٹ کا